ایران سے کیچ کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل

گریڈ اسٹیشنز

نیوز ٹوڈے :    ایران کی جانب سے کیچ کے گریڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل، بجلی بحران کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ایران سے کیچ کو 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے ضلع کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کی دوسری ٹرانسمیشن لائن سے گوادر کو 100 کے بجائے صرف 10 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث گوادر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق پنجگور کے مختلف فیڈرز پر بھی بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔مکران ڈویژن میں بجلی کے بحران اور طویل بندش کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+