مسجد الحرام میں تصاویر لینے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویر لینے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیس بک پیج پر حجاج کرام کے لیے مسجد الحرام میں تصاویر لینے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر لینے سے پہلے ہجوم سے محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں۔رہنما خطوط میں زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کے نجی لمحات کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین ان کی اجازت کے بغیر کسی کی تصویریں نہ کھینچیں۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عازمین تصویریں کھنچوانے میں زیادہ وقت نہ گزاریں اور اس کے بعد دوبارہ عبادت میں مشغول ہوجائیں۔
تبصرے