سعودی عرب میں غصیلی مچھلی کی نئی قسم دریافت
- 23, ستمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : سائنس دانوں نے سعودی عرب میں ایک نئی مچھلی دریافت کی ہے جو دیکھنے میں کچھ کیکڑے جیسی ہے۔سائنسدانوں نے اس 'تیراکی' مچھلی کا نام Sueviota aeton رکھا ہے، جو بحیرہ احمر میں مرجان کی چٹان کے علاقے فارسان کے کنارے سے دریافت ہوئی تھی۔
یہ مچھلی چھوٹی 'غاروں' میں تیرتی ہے اور 33 سے 174 فٹ کی گہرائی میں پانی کے اندر پائی جاتی ہے۔اس کی لمبائی 2 سینٹی میٹر سے کم ہے، لیکن اس کے دانت کافی بڑے اور تیز ہیں۔
اس کے چہرے پر غصہ نظر آتا ہے، جس کی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے 'مضحکہ خیز' مچھلی قرار دیا ہے۔اس کے جسم کا رنگ اسے اپنے مسکن میں پوشیدہ رہنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ سرخ طحالب عام طور پر مرجان کے اوپر نظر آتا ہے۔
اس مچھلی کو سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔پہلے تو ان کا خیال تھا کہ یہ ایک بونا گوبی ہے، جو 1970 کی دہائی میں دریافت ہوئی تھی، لیکن جانچ کرنے پر یہ بالکل نئی نسل نکلی۔

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے