راج ٹھاکرے کی دھمکی پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریکارڈ بزنس کیا تھا، اب یہ فلم بھارت میں 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
بھارت میں فلم کی ریلیز کا اعلان ہوتے ہی ہندو انتہا پسند گروپ نمائش روکنے کے لیے سرگرم ہو گئے اور تھیٹر مالکان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نوناریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاست مہاراشٹر کے تھیٹر مالکان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کسی صورت نہیں دکھائی جائے گی۔ اس صورت میں اسے ریاست میں جاری نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن پاکستان کا ایسا نہیں ہے۔ پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو بھارت میں ریلیز کی اجازت کیوں؟ مہاراشٹرا تو کیا اس فلم کو کسی بھی ریاست میں ریلیز نہیں ہونے دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلاسک مولا جٹ کا ریمیک ہے۔
تبصرے