اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب، صدر زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

صدر آصف علی زرداری

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،  سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری تقریب میں پہنچے۔

تقریب کے آغاز میں سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے گورنرز، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفارت کاروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے سعودی قیادت کا وژن مثالی ہے اور اس کے اقدامات قابل قدر ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی اخوت امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا بنیادی علمبردار ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی قوم اپنی گہری ثقافت کے ساتھ دنیا میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھری ہے، وہ شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا، بلند عمارتوں پر تین روزہ لائٹیں لگائی گئی تھیں اور سمیت 17 شہروں میں ایئر شوز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+