سکول بند کردیئے گئے

سکول بند

نیوز ٹوڈے :    بھارت میں شیروں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کے باعث اسکول 2 دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پوری گڑھوال میں شیروں کے خوف سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شیروں کے حملے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے تحصیل دواڑی خال کے 9 اسکولوں کو 23 اور 24 ستمبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسکول بند رکھنے کا اعلان طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکم کے مطابق یہ فیصلہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشن آفیسر کی درخواست کے بعد لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن آفیسر نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ ہفتہ کی صبح 7 بجے دواری خال علاقے کے تھانگر گاؤں میں ایک طالب علم کو شیر نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھنگر۔ قریب ایک شیر بھی نظر آیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی ٹیم شیروں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+