امریکہ میں جدید گاڑیوں میں چینی پارٹس اور سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز

گاڑیوں کی تیاری

نیوز ٹوڈے :   امریکا میں سیکیورٹی کی بنیاد پر جدید آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی تیاری میں چین اور روس کی جانب سے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کے خدشات ہیں کہ خود سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی گاڑیوں کو دوسرے نیٹ ورکس سے جوڑ سکتی ہے اور ایک مخالف کو امریکی سڑکوں پر گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کی طاقت دے سکتی ہے۔امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو نے کہا کہ پابندی کا منصوبہ امریکی سلامتی اور تحفظ کے پیش نظر ٹارگٹ اور فعال بنیادوں پر لگایا گیا تھا۔

اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی گاڑیوں میں کیمرے، مائیکروفون اور جی پی ایس ٹریکنگ سمیت انٹرنیٹ سے منسلک دیگر ٹیکنالوجیز استعمال ہوتی ہیں، اس لیے یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ کوئی بھی غیر ملکی گھسنے والا کتنی آسانی سے اس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے قومی سلامتی اور امریکی شہریوں کی ذاتی رازداری کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

حکام نے کہا کہ یہ پابندیاں ممکنہ طور پر 2027 سے لاگو ہوں گی، جبکہ ہارڈ ویئر کی پابندی اس کے تین سال بعد لاگو ہو گی تاکہ آٹو کمپنیوں کو اپنے معاملات کو ترتیب دینے کے لیے مزید وقت دیا جا سکے۔امریکی اقدام کے جواب میں چینی حکام نے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے غیر منصفانہ طور پر چینی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+