غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی ممکن نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات کے حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔

اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کا معاہدہ 100 سے زائد ممالک کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں ترقی اور اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے۔اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے اخراجات کم کیے جائیں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو بہتر بنایا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنایا جائے، مصنوعی ذہانت کو کنٹرول میں رکھا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+