ہم وعدے کے مطابق شمال میں طاقت کے توازن کو بدل رہے ہیں، نیتن یاہو کا بیان
- 24, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نیتن یاہو نے کہا کہ فوج جنوبی لبنان پر حملے شروع کرنے کے بعد شمالی سرحد پر سیکورٹی توازن کو تبدیل کر رہی ہے۔، نیتن یاہو نے سیکیورٹی میٹنگ کے دوران کہا، ’’میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم سلامتی کے توازن، شمال میں طاقت کے توازن کو تبدیل کریں گے، اور ہم بالکل ایسا کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ہدف خطرات کا انتظار کرنے کے بجائے انہیں روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کو مشکل وقت کا سامنا ہے اور انہوں نے اسرائیلی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی۔اسرائیل کے وزیر اعظم نے پیر کے روز جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد لبنانی عوام کو خطرے سے دور ہونے کی تنبیہ کی۔
حزب اللہ کی جانب سے 800 اہداف کو نشانہ بنانے کے اعلان کے فوراً بعد ایک ویڈیو بیان میں، اس نے لبنان کے لوگوں سے کہا کہ وہ تباہی کے راستے سے نکل جائیں اور ہمارا آپریشن ختم ہونے کے بعد آپ بحفاظت گھر واپس آ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان سے متعدد راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو کہا تھا کہ اسرائیل نے حزب اللہ پر ایسے حملے کیے ہیں جن کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
اس سلسلے میں پہلا بڑا حملہ جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں کیا گیا جس میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں 45 افراد شہید ہوئے۔
اس دوران اتوار کو بھی حملے کیے گئے تاہم سب سے بڑے حملے پیر کو کیے گئے، جس میں اب تک حزب اللہ کے 800 مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 274 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
تبصرے