لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللٰہ رہنما (ابراہیم قیسی) شہید
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے لبنان پر وحشیانہ حملوں میں شہداء کی تعداد 570 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے اور 18 سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ـ صیہونی فوج نے کل سے لے کر اب تک لبنان کے کئی شہروں پر میزائلوں کی بارش برسا دی لبنان کے شہر (بیروت) پر تازہ ترین حملے میں حزب اللٰہ جماعت کے ایک اہم رہنما (ابراہیم قیسی) بھی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج کے حملوں سے بچنے کیلیے لاتعداد لبنانی شام کی سرحد عبور کر گۓ- اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سےلبنان میں تمام سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں ایک ہفتے کیلیے بند کر دیے گۓ ہیں -
لبنانی میڈیا کے ایک صحافی بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بن گۓ ـ لبنان کی مزاحمتی جماعت "حزب اللہ " نے بھی صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اسرائیل پر 300 راکٹ برساۓ - حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - دوسری طرف عارقی مزاحمتی جماعت نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر دھاوا بول دیا - امریکہ اور چین نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا -اور اب کئی دوسرے ملکوں نے بھی بیروت اور تل ابیب جانے والی اپنی پروازیں روک دی ہیں - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حزب اللہ کے خلاف آپریشن جلد مکمل ہو لیکن اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے -
تبصرے