اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی چھاؤنی بنانے کا کام شروع کر دیا
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی بن یامین نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی چھاؤنی بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں - صیہونی فوج بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر لگاتار بمباری کر رہی ہے- پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں سے مزید 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (بن یامین نیتن یاہو) نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے -
صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں فوجی چھاؤنی بنانے کی تیاری کر لی ہے ـ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین کے حمایتی ایک شخص نے مطالبہ کر دیا کہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کیا جاۓ - اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ ایجنسیوں کے رہنماؤں نے بھی کہا کہ فلسطین میں جنگ جاری رہی تو اس کے نتائج عالمی ہوں گے اس لیےغزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کرائی جائے -7 اکتوبر 2023 سے جاری فلسطین جنگ میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -
تبصرے