لبنان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اسے ایک اور غزہ بننے سے بچایا جاۓ ، انتونیو گوتریس
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے سربراہ (انتونیو گوتریس) نے اقوام عالم سے التجا کی ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ بننے سے بچائیں - منگل کے دن عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوۓ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ لبنان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے - انہوں نے عالمی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ لبنان ایک اور غزہ بن جاۓ گا ان کے اس خطاب سے ایک دن پہلے صیہونی فوج کے حملوں میں 550 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں ـ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ غزہ ایک ایسا ڈراؤنا خواب بن چکا ہے جس کی لپیٹ میں پورا مشرق وسطیٰ آ جاۓ گا -
انہوں نے کہا کہ'لبنان سے آگے نہ دیکھیں ـ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللٰہ کی دشمنی نے پورے خطے کو جنگ میں جھونک دینے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اس تناؤ پو پریشان ہونا چاہیے کہ لبنان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے -انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس دہشتگردانہ کارروائیوں یا اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کا کوئی جواز بھی پیش نہیں کر سکا -انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسی چیز فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا جواز پیش نہیں کر سکتی ـ اور میں ان دونوں کی بار با مذمت کر چکا ہوں-
تبصرے