اسرائیل ایران کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے ، ایرانی صدر
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل ہمیں جنگ میں شامل ہونے کیلیے اکسا رہا ہے ـ-ایرانی صدر - ایران کے صدر (مسعود پزشکیان) نے بغیر کسی جماعت کا نام لیے کہا کہ 'ہم ہر اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنےتحفظ اور حقوق کیلیے لڑ رہے ہیں - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ جنگ لڑنا نہیں چاہتے لیکن حزب اللٰہ کی حمایت کرنے پر اسرائیل ہمیں اس جنگ میں شامل ہونے کیلیے اکسا رہا ہے -
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم مشرق وسطٰی میں امن کے قیام کے خواہش مند ہیں اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کسی بھی فساد میں شامل نہیں ہونا چاہتے جس سے باہر نکلنا ناممکن ہو جائے - البتہ ایرانی صدر نے حزب اللٰہ جماعت کا باقاعدہ نام لیے بغیر کہا کہ ایران ہر اس جماعت کا ساتھ دے گا جو اپنےتحفظ اور حقوق کی حفاظت کیلیے جنگ لڑے گا - صیہونی فوج نے غزہ کے بعد اپنا رخ لبنان کی طرف موڑ لیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں شہید لبنانیوں کی تعداد 600 اور زخمیوں کی تعداد 1600 ہو چکی ہے -
تبصرے