سعودی عرب پاکستانی بھکاریوں سے پریشان، وارننگ جاری کر دی
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب نے عمرہ اور حج کی آڑ میں پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی وارننگ جاری کی ہے۔سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔ ایک مقامی انگریزی اخبار نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر عمرہ اور حج… عمرہ کی آڑ میں آنے والے بھکاریوں پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانی عمرہ اور حج کرنے والوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی بھکاریوں کی بڑی تعداد عمرے کی آڑ میں خلیجی ممالک کا سفر کرتی ہے۔ زیادہ تر لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہیں اور پھر بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ پاکستانی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔ اس انتباہ کے بعد پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے ’’عمرہ ایکٹ‘‘ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عمرہ کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنا اور انہیں قانونی نگرانی میں لانا ہے۔
تبصرے