لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، ہلاکتوں کی تعداد 570 سے تجاوز، 1800 سے زائد زخمی
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ روز سے اسرائیل لبنان کی شہری آبادی پر ہزاروں میزائلوں کی بارش کر چکا ہے، جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 570 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کا اہم کمانڈر ابراہیم قباسی شہید ہو گیا جب کہ سیکڑوں لبنانی شہری اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے شام میں داخل ہو گئے۔اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔
لبنان میں لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے سے زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹ داغے۔حزب اللہ نے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ عراقی مزاحمتی تنظیم نے گولان کی پہاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔
امریکا اور چین نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہا ہے جب کہ کئی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب اور بیروت کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتی ہے لیکن اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
تبصرے