چین پاکستان کی ترقی میں بھرپور تعاون کر رہا ہے، کامران ٹیسوری
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : عوامی جمہوریہ چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔
کراچی میں چینی قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورا پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار سندھ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں چینی قونصلیٹ میں چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ کی آمد کے موقع پر قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ سمیت سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر
گورنر سندھ نے کیک بھی کاٹا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کی ہدایت پر فوارہ چوک کو چینی پرچم کے رنگوں سے منور کر دیا گیا۔
تبصرے