اسماعیل ہنیہ کی تصویروں اور جنگی ساز وسامان کے ساتھ سجیں تہران کی سڑکیں

اسماعیل ہنیہ

نیوز ٹوڈے :   تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازو سامان کی نمائش کے ساتھ شہید حماس رہنما "اسماعیل ہنیہ" کی تصویریں بھی لگا دی گئیں ـ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے اپنے دارالحکومتی شہر (تہران) کی سڑکوں پر جنگی ہتھیار سجا دیے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ کی اس نمائش کا مقصد اسرائیل کو یہ باور کرانا ہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد جوابی کارروائی کیلیے تیاری کر لی ہے ـ تہران کی شاہراہوں پر جنگی ہتھیاوں کے ساتھ ساتھ اشتہار بھی لگاۓ گۓ ہیں کہ "ہم بدلہ ضرور لیں گے" ـ

اور ان کے ساتھ ہی شہید اسماعیل ہنیہ کی تصویریں اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر "قاسم سلیمانی" کی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں ـ دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دوارن خطاب ایران کے صدر نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیل نے اپنے تحفظ کا بہانہ بنا کر غزہ میں نسل کشی کی ہے ـ ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کیلیے جیسے ہی نیویارک پہنچے انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کو حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب اپنے انداز میں ضرور دے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+