مشرق وسطیٰ پر ایک بڑی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ، امریکی صدر جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کی پیشین گوئی کر دی - ایک امریکی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 'مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے- لیکن اس بڑی تباہی سے بچنے کیلیے تصفیہ کا ایک موقع ابھی موجود ہے اور ہم تصفیہ کی کوشش کر رہے ہیں-

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا - امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلیے دو ریاستی حل ہونا بہت ضروری ہے- جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ حزب اللہ کے ساتھ اور غزہ میں جنگ بندی ہو جاۓ پھر مغربی کنارے کی طرف توجہ دیں گے -امریکی صدر نے کہا کہ ایسا ہونا ممکن ہے اور وہ اس کو کامیاب بنانے کییے اپنی تمام قوتیں ضرور استعمال کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+