حزب اللٰہ ہر محاذ جیتی ہے اور انشا اللٰہ تعالیٰ یہ جنگ بھی جیتے گی ، ایرانی سپریم لیڈر
- 26, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خمینی) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللٰہ کے اعلٰی رہنماؤں کی شہادت سے حزب اللٰہ کمزور نہیں ہو گی اور نہ ہی اسے جھکایا جا سکتا ہے - بین الاقوامی میڈیا ایجنسی " اے ایف پی" کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے 1980 تا 1988 کے دوران ایران کی عراق کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے والے فوجی افسران سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے کچھ اعلیٰ کمانڈر شہید ہو گۓ ہیں جس سے بے شک حزب اللہ کو نقصان تو ضرور پہنچا ہے لیکن یہ کوئی ایسا نقصا ن نہیں ہے جس سے اس جماعت کا خاتمہ ہو رہا ہو -
ایرانی صدر نے کہا کہ حزب اللٰہ کے پاس ان ان کمانڈروں سے بھی زیادہ صلاحیتوں کے مالک اور طاقتور اہلکار موجود ہیں جس سے ان شہداء کی وجہ سے حزب اللہ کو کوئی سنجیدہ فرق نہیں پڑا -خمینی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ، غزہ جنگ کے شروع سے ہی غزہ کے ساتھ کھڑا ہے اور آج تک حزب اللہ ہر محاذ پر کامیاب رہی اور انشا اللہ یہ جنگ بھی حزب للہ ہی جیتے گی -
تبصرے