برطانوی فوج پہنچی لبنان

برطانوی فوج

نیوز ٹوڈے :   لبنان پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لبنان میں موجود 10 ہزار برطانوی شہریوں کو با حفاظت واپس لے جانے کیلیے برطانیہ کی فوج کے 700 جوان لبنان پہنچ گۓ - برطانیہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں سے قبل ہی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا - برطانیہ کے وزیر اعظم (کیر سٹارمر) نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کا کہا تھا جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بڑھانے لگا ہے -

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ' ان کے اندازے کے مطابق اسرائیل لبنان جنگ میں مزید تیزی آۓ گی-پچھلے ایک ہفتے میں ہی اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچ چکی ہے - پچھلے 3 دن سے اسرائیل نے جنوبی لبنان اور اور دوسرے کئی علاقوں پر فضائی حملوں کی برسات کر رکھی ہے -ایک ہی دن میں اسرائیل نے لبنان کے کئی شہروں پر 1100 فجائی حملے کیے -جن میں 570 فلسطینی شہید اور1600 زخمی ہو گۓ ـ شہداء اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+