فرانس نے اسرائیل کے خلاف لبنان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
- 26, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فرانس کے صدر (ایمانیول میکرون) کا کہنا ہے کہ 'فرانس ہمیشہ لبنان کا حمایتی رہا اور اب بھی اس کے ساتھ کھڑا رہے گا' - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ فرانس کے صدر نے لبنان کی حمایت کا اعلان کیا - فرانسیسی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اہم ہے لیکن فرانس لبنان کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہے -
فرانسیسی صدر کا لبنان کی حمایت میں یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جاری ہفتے ہی میں لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا رہا ہے -اسرائیل لبنان پر لگاتار فضائی حملے کر رہا ہے اور اس کے جواب میں حزب اللٰہ بھی شمالی اسرائیل کے شہروں کولگاتار نشانہ بنا رہا ہے - پچھلے 4 روز سے جاری لبنان کے کئی شہروں پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 596 لبنانی شہری شہید جبکہ 1900 زخمی ہو گۓ ہیں -
تبصرے