اسرائیل ، لبنان پر حملوں میں ہتھوڑا بم استعمال کر رہا ہے جس سے زمین میں زلزلہ آ جاتا ہے

ہتھوڑا بم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل لبنا ن پر فضائی حملوں میں ہتھوڑا بموں کا استعمال کرنے لگا جس سے زمین بھی لرز اٹھتی ہے - ہتھوڑا بم اپنے نشانے پر پہنچ کر پھٹنے کے بعد زمین میں 3 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ پیدا کرتا ہے - لبنان میں (حزب اللٰہ) جماعت پر کیے جانے والے حملوں میں لبنانی لوگوں نے زمین کے اندر زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے - یہ جھٹکے اسرائیلی حملوں میں استعمال ہونے والے طاقتور ہتھوڑا بم کے پھٹنے سے لگتے ہیں - یہ بم اتنے طاقتور اور سخت ہوتے ہیں کہ جب یہ پھٹتے ہیں تو زمین کانپ جاتی ہے -

اسرائیل یہ بم اس سے پہلے بھی حزب اللٰہ کے خلاف ان کی سرنگوں کو تباہ کرنے میں استعمال کر چکا ہے -لبنان کے میڈیا نے ان بموں کا نام شیرون زلزلہ بم رکھ دیا ہے -یہ طاقتور بم دس میٹر تک زمین کے اندر تک گھس جاتے ہیں - اور اندر جا کر پھٹتے ہیں -ان کے پھٹنے سے زمین کے اندر سینکڑوں میٹر دور تک جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں - یہ بم زمین کے اندر بنی پناہ گاہوں اور بنکروں کو تباہ کرنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں - میزائل کی شکل کا یہ بم 7.5 میٹر لمبا ہوتا ہے اور ان کا وزن ایک ٹن ہوتا ہے ـ یہ بم 1990 میں تیار ہونا شروع ہوۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+