مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری

اسٹیٹ بینک

نیوز ٹوڈے :   گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کے لیے سخت معاشی پالیسیاں اپنائے۔ توقع ہے کہ پہلی قسط میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہے گی۔ امکان ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 2.5 سے 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت 37 ماہ ہوگی۔ آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی پہلی قسط 30 ستمبر تک پاکستان کو مل جائے گی۔آئی ایم ایف کے قرض کی منظوری سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہوگیا ہے۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، معاشی ترقی کے اہداف اس کے بعد پورے ہوں گے۔ پاکستان کا معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند ہے اور اقتصادی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+