وہ منفرد خاندان جہاں چاروں بیٹیاں ایک ہی تاریخ کو مختلف سالوں میں پیدا ہوئیں
- 26, ستمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : عام طور پر، ایک خاندان میں 2 افراد کی ایک ہی تاریخ پیدائش ہونے کا امکان بہت کم ہے۔لیکن امریکہ سے نک لیمرٹ اور کرسٹین لیمرٹ کے گھر میں 25 اگست ایک بہت ہی خاص دن ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تاریخ ان کی چاروں بیٹیوں کی سالگرہ ہے اور ہاں یہ خیال رہے کہ چاروں کی پیدائش ایک ساتھ نہیں بلکہ مختلف سالوں میں ہوئی تھی۔
جی ہاں واقعی پچھلے 9 سالوں کے دوران اس جوڑے کی حیرت انگیز طور پر مختلف سالوں میں ایک ہی تاریخ کو 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 25 اگست 2024 کو اپنی چوتھی بیٹی کو جنم دیا، اسی دن اس کی 3 بڑی بہنیں اپنی سالگرہ منا رہی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی کے بعد باقی تین بیٹیاں 3، 3 سال کے فرق سے پیدا ہوئیں۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش ستمبر کے آخر میں متوقع تھی لیکن اس کی پیدائش بہنوں کی سالگرہ کے دن ہوئی۔
35 سالہ کرسٹین لیمرٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہمیں اس پر بالکل یقین نہیں آیا، ہم اب بھی اس پر یقین نہیں کر سکتے، میں اب بھی حیران ہوں۔" وہ اس کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی۔کرسٹین لیمرٹ نے کہا کہ میں نے صوفیہ کی ایک ویڈیو بنائی کہ کاش میری بہن 25 اگست یا 25 ستمبر کو پیدا ہوتی۔
صوفیہ نے کہا کہ میں جانتی تھی کہ وہ پیدا ہونے والی ہے، ہر چھوٹی بہن کی سالگرہ پر میں کہتی تھی کہ وہ 25 اگست کو پیدا ہونے والی ہیں اور ایسا ہوا، تو یہ جادو کی طرح ہے۔ 'چاروں لڑکیاں آپریشن سے پیدا نہیں ہوئیں اور نہ ہی جوڑے نے ایک ہی دن بیٹیاں پیدا کرنے کا ارادہ کیا، یہ قدرتی طور پر ہوا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تبصرے