بن یامین نیتن یاہو نے لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا - نیتن یاہو نے عرب امارات ، اور امریکہ اس کے اتحادی ممالک کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'لبنان اسرائیلی حملے لگاتار جاری رہیں گے حزب اللٰہ کو بھر پور طاقت سے نشانہ بنایا جاتا رہے گا- لبنان میں جاری جنگ اب بند نہیں ہو گی' ـ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ بریوت پر ہوئی بمباری میں حزب اللہ کا کمانڈر (محمد حسین سرور) شہید ہو گیا ہے - لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری سے شام کے 28 شہری بھی شہید ہو گۓ ہیں - 4 دن سےجاری اسرائیلی حملوں میں 700 سے زائد لبنانی شہری شہید ہوچکے ہیں - 5 لاکھ سے زیادہ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں - ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ نے بھی صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر 150 سے زائد میزائل داغے ہیں-
دوسری طرف لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں ناروے کی پولیس نے بھارتی نژاد نارویجیئن شہری (رنسن جونسن) کی گرفتاری کی بین الاقوامی درخواست دے دی - امریکی دورے پر جانے والے رنسن جونسن حزب اللہ کو پیجرز بیچنے والی کمپنی کے مالک ہیں لبنان میں جاری جنگ روکنے کیلیے امریکہ اور فرانس نے مل کر 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی جس کی حمایت یورپی یونین ، کینیڈا ۔ اٹلی ، جاپان ،آسٹریلیا ، سعودی عرب ، یو اے ای ا ور قطر نے بھی کر دی ہے -
تبصرے