امریکہ کی شہہ پر اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھے ہوۓ ہے محمود عباسی

محمود عباسی

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی ہمت بڑھانے پر ہی اسرائیل غزہ میں جنگ نہیں روک رہا - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطین کے صدر (محمود عباسی) کا کہنا تھا کہ امریکہ کی شہہ پر ہی تو اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھے ہوۓ ہے - فلسطینی صدر نے کہا کہ 'جب تک اسرائیل کو امریکہ کی حمایت جاری رہے گی غزہ پر حملے جاری رہیں گے-

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی قرارداد کو سلامتی کونسل میں 3 مرتبہ دنیا کے بڑے جمہوری ملک امریکہ کی طرف سے روکے جانا افسوسناک ہے محمود عباسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی پشت پناہی سے اسرائیلی دہشت گرد گروہ فلسطین کی زمینوں پر قابض ہو رہے ہیں لیکن ہم کسی قیمت پر بھی فلسطین کی زمین نہیں چھوڑیں گے -جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطینی صدر نے عالمی رہنماؤں سے درخواست کی کہ عالمی برادری غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+