حماس ، غزہ کی سول انتظامیہ میں فتح کو شامل کرنے رضامند ہو گئ
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے غزہ کی سول انتظامیہ میں فتح گروہ کو شامل کرنے کی رضامندی دے دی - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس نۓ معاہدے کے مطابق حماس غزہ کراسنگ کی نگرانی چھوڑ دے گی - حماس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حماس فلسطینی گروہ "فتح" کی غزہ کی سول انتظامیہ میں شمولیت پر آمادہ ہو گئی ہے - رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت آزاد شخصیات اور مقامی انتظامیہ دونوں جماعتوں اور فلسطین کے بقایا دھڑوں کی رضامندی سے ایک ٹیکنو کریٹک حکومت قائم کی جاۓ گی - حماس ذرائع کے مطابق حماس اور فتح رہنماؤں کے درمیان رابطے شروع ہو گۓ ہیں -اگلے ہفتے دونوں جماعتوں کی آپس میں باقاعدہ ملاقات ہو گی جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد انتظامی حالات پر توجہ دی جاۓ گی -
دونوں جماعتوں کے درمیان جولائی میں چین میں مفاہمتی ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں بیجنگ اعلامیہ پر دستخط بھی دونوں جماعتوں نے کیے تھے -غزہ پر حکومت کرنے والی حماس جماعت اور مغربی کنارے کا کنٹرول سنبھالنے والی فتح کے درمیان 2006 کے انتخابات کے بعد سے سخت مخالفت شروع ہو گئی تھی - 2006 میں ہوۓ انتخابات میں حماس جماعت جیت گئی تھی لیکن اسے حکومت نہیں بنانے دی گئی تھی - جس پر غزہ میں حماس نے اپنی الگ حکومت قائم کر لی اور مغربی کنارے پر فتح نے الگ حکومت بنا لی -
تبصرے