لبنان میں اگر باقاعدہ جنگ ہوئی تو ایران پیچھے نہیں ہٹے گا ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :  ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراغچی) کا کہنا ہے کہ اگر 'لبنان میں جنگ شروع ہوئی تو ایران اس سے لاتعلق نہیں رہے گا-انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مشرق وسطٰی میں امن اور تحفظ کے قیام کیلیے مداخلت کرنی چاہیے - عباس عراغچی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ـ اسرائیل تمام حدیں پار کر چکا ہے -

اسرائیلی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ ان کو ان کے جرائم کی سزا ملے گی ـ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم اور ناجائز قبضے کے خلاف ایران حزب اللہ جماعت کے ساتھ کھڑا ہے - اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیل کے مندوب کا کہنا ہے کہ اسرئیل لبنان میں سفارتکاری کو بڑھاۓ گا -مندوب کا کہنا تھا کہ اگر حزب اللہ نے کارروائیاں روک دیں تو اسرائیل بھی لبنان پر جاری حملے روک دے گا - اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اگر لبنان میں اسرائیلی سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل اس کیلیے ہر حربہ استعمال کرے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+