بھارت کی ریاست (بہار) میں بچوں کے تحفظ کا تہوار مناتے 46 افراد ڈوب کر ہلاک

مذہبی تہوار

نیوز ٹوڈے :   بھارت کی ریاست (بہار) میں مذہبی تہوار "جیوت پتریکا" کے موقع پر46 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے -بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذہبی تہوار پر ڈوبنے کے یہ واقعات بہار کے 15 ضلعوں میں پیش آۓ ـ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات دریاؤں اور تالابوں پر اشنان کرتے ایسی جگہوں پر پیش آۓ جہاں حالیہ سیلاب کی وجہ سے پانی چڑھا ہوا تھا -

بہار میں یہ تہوار مائیں اپنے بچوں کے تحفظ کیلیے مناتی ہیں ـ یہ تہوار اتر پردیش ، نیپال اور جھار کھنڈ میں بھی منایا جاتا ہے ـ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثات گوپال ، اورنگ آباد ، گوپال جنگ ، سماستی پور ،روہتاس پٹنا ، روشالی سمیت نہار کے 15 اضلاع میں پش آۓ ڈوبنے والے 46 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 3 افراد کی لاشوں کی تلاش ابھی جاری ہے- بھارتی حکومت نے ان حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل بھی اسی تہوار پر 24 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+