امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا

لائیڈ آسٹن

نیوز ٹوڈے :  امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑی اور تباہ کن جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک اور بڑی جنگ قریب ہے، ایسی جنگ جو اسرائیل اور لبنان دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

لندن میں برطانوی اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کشیدگی بڑھانے کے بجائے مختلف راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں، تنازع کا سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے۔

انہوں نے خطے کی مزاحمتی قوتوں کو خبردار کیا کہ کوئی بھی بحران سے فائدہ اٹھانے یا تنازع کو بڑھانے کی کوشش نہ کرے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت جاری رکھے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+