اسرائیل نے غزہ کی جنگ صرف امریکا کی ہمت کی وجہ سے جاری رکھی: فلسطینی صدر
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی جنگ صرف امریکا کی ہمت کی وجہ سے جاری رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حمایت جاری رہی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔صدر محمود عباس نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے لائی گئی قرارداد کو تین بار روک دیا۔
فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حمایت سے آبادکاروں کے دہشت گرد گروہ فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض ہیں، ہم کسی بھی صورت میں فلسطینی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں۔
تبصرے