پی سی بی نے کرکٹرز کی فٹنس مسائل پر اہم فیصلہ کرلیا
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اسپورٹس میڈیسن کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کرکٹرز کی تشخیص میں مسائل سامنے آئے ہیں اس لیے اب ایک کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور بحالی کا ذمہ دار ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے قومی اور ملکی فزیوز اور ٹرینرز سے رابطہ کرے گا۔ ڈگری کے ساتھ 10 سال کے تجربے کے ساتھ کھیلوں کے کلچر کو سمجھنا اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو اس عہدے کے لیے قابلیت سمجھا جاتا ہے۔
کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی آسامی کے خواہشمند 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفیٰ کے بعد سے خالی پڑا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے