مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیش گوئی

مارک زکربرگ

نیوز ٹوڈے :    میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے مستقبل کے لیے ایک انتہائی حیران کن پیش گوئی کی ہے۔درحقیقت، انہوں نے ایک عجیب و غریب مستقبل کی پیش گوئی کی ہے جس میں ہر کوئی ایک ہی ڈیوائس کا استعمال کرے گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو نے ایک کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے آنے والے سالوں کی ٹیکنالوجی کی پیشین گوئی کی جسے ہر کوئی استعمال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر کسی کی آنکھوں پر مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ چشمے ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سمارٹ شیشوں کا استعمال ایک نیا رجحان بن جائے گا۔مارک زکربرگ نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ مستقبل میں مختلف قیمتوں اور مختلف ٹیکنالوجیز سے آراستہ سمارٹ گلاسز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں AI شیشے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے اور لاکھوں یا اربوں لوگ انہیں استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ میٹا نے اپنا پہلا سمارٹ چشمہ 2021 میں رے بینز نامی کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔2024 کے اوائل میں کمپنی نے AI ٹیکنالوجی کو سمارٹ گلاسز کا حصہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

مارک زکربرگ ایسے سمارٹ شیشے تیار کرنا چاہتے ہیں جو ہولوگرافک ڈسپلے کو فعال کر سکیں۔ان شیشوں میں کیمرے کے سینسر بھی ہوں گے تاکہ لوگ تصاویر ریکارڈ کر سکیں، انسٹاگرام پر لائیو سٹریم کر سکیں یا واٹس ایپ پر ویڈیو کال کر سکیں۔z

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+