حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

حسن نصراللٰہ

نیوز ٹوڈے :   لبنان کے دارالحکومتی شہر (بیروت) میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللٰہ رہنما (حسن نصراللٰہ) کے شہید ہونے کے بعد لبنانی فوج نے جو بیان جاری کیا اس کے مطابق صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں حزب اللہ جماعت کے رہنما حسن نصراللہ اور ان کے ساتھ ایک ہزار سے زیادہ لبنانی شہری شہید ہو گۓ ہیں ، اور ہزاروں افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں - لبنانی فوج کے مطابق 'یہ ان کی ملک کی تاریخ کا سب سے بھیانک اور نازک دور ہے -اسرائیل اپنے خطرناک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور لبنانیوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

لبنان کی فوج نے عوام سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ اس موجودہ گھمبیر صورتحال میں قومی اتحاد کو قائم رکھیں اور ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو قومی یکجہتی کیلیے نقصان دہ ہوں - جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوجی قیادت نے اہم حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں -اور اپنے قومی فرائض انجام دینے میں مصروف عمل ہے ـ اسلیے لبنانی شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی فوج کا ساتھ دیں اور قومی اتحاد پر عمل درآمد کریں - حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ کو جمعہ کی شام فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا - جبکہ لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللٰہ) نے ایک دن قبل اپنے رہنما کی شہادت کی تصدیق کی ہے ـ لبنان پر جاری صیہونی فوج کے حملوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئی ہے - (لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی) کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بے گھر ہونے والے لبنانیوں کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+