اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنا رخ یمن کی طرف موڑ لیا

فضائی حملے

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل نے لبنان کے بعد یمن کے شہر (حدیدہ) پر بھی متعدد فضائی حملے کیے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے بعد یمن کی (حدیدہ اور راس عیسٰی بندرگاہ) اور یمن کے بجلی گھروں پر بھی حملے کیے- صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیارے شامل تھے - بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد حدیدہ شہر کے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی -عرب میڈیا کی دی گئی خبر کے مطابق اسرائیلی فضائیہ طیاروں نے یمن کے تیل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا -

لیکن حوثی جماعت نے اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی ان ڈپوؤں سے تیل نکال لیا تھا -یمن کی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید جبکہ 29 زخمی ہوۓ ہیں - اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں بھی اسرائیلی فضائی طیاروں نے حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملوں کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ کو نشانہ بنایا تھا - اس وقت بھی حدیدہ کی بندرگاہ پر آئل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے 3 افراد جاں بحق اور 87 زخمی ہو گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+