امریکی سینیٹر کے مطابق حسن نصراللہ کو شہید کرنے کیلیے امریکی ہتھیار استعمال ہو ۓ
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: امریکی سینیٹ کی فوجی سروسز کمیٹی کی فضائی امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ( مارک گیلی) نے بیان دیا ہے کہ حسن نصرا للہ کو شہید کرنے کیلیے اسرائیل نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی مارک 84 بم استعمال کیا ہے - ایک امریکی سینیٹر کے مطابق صیہونی فوج نے جمعہ کے دن بیروت میں حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو شہید کرنے کیلیے امریکہ کا تیار کردہ گائیڈڈ بم استعمال کیا تھا -
سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کی فضائی امور کی ذیلی کمیٹی کے چئرمین مارک گیلی نے این بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوۓ بتایا کہ 'اسرائیل نے اس حملے میں "مارک 84 بم" استعمال کیا جس کا وزن 2ہزار پاؤنڈ تھا' - یمن پر اسرائیلی حملے میں استعمال ہونےو الے ہتھیاورں سے متعلق یہ پہلا امریکی بیان ہے ـ مارک گیلی کا کہنا تھا کہ ہم گائیڈڈ ہتھیاروں کے بڑھتے ہوۓ استعمال کی نگرانی کر رہے ہیں - ہفتے کے دن اسرائیلی فوج نے یمن میں حزب اللہ رہنما کی شہادت کا بیان تو دیا تھا لیکن اس حملے میں استعمال کیے جانے والے ہتھیاروں کو ظاہر کرے سے انکار کر دیا تھا - پینٹا گون کی جانب سے بھی ابھی تک مارک گیلی کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے -
تبصرے