شہید حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کے ٹھکانے کی نشاندہی کی ایرانی جاسوس نے
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ رہنما (حسن نصراللہ) کے ٹھکانے کی نشاندہی ایک ایرانی جاسوس نےکی - فرانس کے اخبار ( لی پیریئزین ) نے لبنان کے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائیل نے حسن نصراللہ کےٹھکانے کی معلومات ایک ایرانی ایجنٹ سے حاصل کی تھیں - جس نے بتایا کہ حسن نصر اللہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقہ میں رہائش پذیر ہیں - ان معلومات کے مطابق اسرائیل نے اس علاقہ پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حسن نصراللہ شہید ہو گۓ - فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ رہنما کی شہادت میں سب سے بڑا اور اہم کردار اس ایرانی جاسوس کا ہے -
کیونکہ یہ جاسوس حزب اللہ گروہ میں گھسنے اور حسن نصراللہ کی نقل وحرکت کی جاسوسی کرنے اور اسرائیل تک معلومات پہنچانے میں کامیاب رہا -رپورٹ کے مطابق یہ جاسوس پچھلے جمعہ سے حزب اللہ کے شہید کارکن کے نماز جنازہ میں شرکت کیلیے لبنان پہنچا تھا -فرانسیسی اخبار کے مطابق حزب اللہ رہنما کی شہادت کے وقت قدس فورس کے ڈپٹی کمںانڈر اپنی گاڑی میں ان کے ساتھ ہی موجود تھے اور حملے کے وقت وہ 30 میٹر زمین کے اندر تھے -
تبصرے