ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کو حسن نصراللٰہ کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دے دی

ایران کے وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :   ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوۓ کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ شامل ہے - ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران حزب اللہ رہنما کی شہادت کا بدلہ ضرور لے گا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ' اسرائیل لبنان پر جو حملے کر رہا ہے ان کی وجہ سے وہ امن حاصل نہیں کر سکتا - عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کے خطرے کے پیش نطر ہم چوکنے ہیں ـ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہو چکی ہے-

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل اس معاملے میں اپنی بے بسی دکھا چکی ہے - ہفتے کے دن ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللہ نے بیروت میں حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی - جس کے بعد ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی - اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے ایلچی (امیر سعید ایروانی) نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا - کہ ایران اپنے سفارتی ہیڈ کوارٹرز اور نمائندوں پر کسی بھی قسم کے حملے کے خلاف سخت وارننگ دیتا ہے -ایرانی ایلچی نے اپنے خط میں لکھا کہ ایران اپنے قومی و سلامتی مفادات کے تحفظ کیلیے کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے کیلیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+