بینائی سے محروم افراد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنا جاری ہے
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور میں نابینا افراد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔
پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے نابینا افراد کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات میں نابینا افراد کو ملازمت فراہم کرنا، ان کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنا اور نابینا افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ 7 روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی حکومتی یا انتظامی اہلکار نے ان سے سنجیدگی سے رابطہ نہیں کیا۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبات کی منظوری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
تبصرے