سبزیاں اور پھل عوام کی قوت خرید سے باہر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اسلام آباد کے اتوار بازار میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کے مطابق 5 کلو آلو 410 روپے، 5 کلو پیاز 690 روپے، ادرک ایک کلو 672 روپے، لہسن 372 روپے فی کلو ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 130 روپے ہے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق چینی 95 روپے فی کلو، دیسی ٹینڈا 190 روپے فی کلو، لوکی 63 روپے اور کریلا 145 روپے، ہری مرچ 132 روپے فی کلو اور لیموں 132 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ جبکہ فی درجن انڈے کی قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اگر پھلوں کی بات کریں تو کالا سیب 180 روپے فی کلو، سنہری سیب 147 روپے، قندھاری انار 270 روپے، امرود 160 روپے فی کلو، گرما 140 روپے فی کلو اور کیلا 90 سے 125 روپے فی درجن دستیاب ہے۔
تبصرے