ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست، پاکستان کا چاندی کا تمغہ
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران میں منعقدہ پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ ایونٹ کے فائنل میں میزبان ایران نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے 6 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کے خلاف ایران کی فتح کا سکور 35-41 رہا۔ایونٹ میں فائنل رنر اپ کے طور پر پاکستان کو چاندی کا تمغہ دیا گیا۔ قبل ازیں صبح کے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو 21-58 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تبصرے