صیہونی فوج کا جنوبی لبنان پر گراؤنڈ آپریشن

گراؤنڈ آپریشن

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر ٹینکوں اور توپوں سے حملہ کر دیا ہے - اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ صیہونی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتی علاقوں میں مخصوص پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں قائم بستیوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا ہے - دوسری طرف لبنان کی فوج اسرائیل  کی سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی ہے - بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے جوابی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے نزدیک اپنے کئی مورچے خالی کر دیے ہیں -

بین الاقوامی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ صیہونی فوج لبنان میں محدود کارروائیاں کرے گی - صیہونی فوج پچھلے کئی دن سے لبنان پر شدید بمباری کر رہی ہے جس سے لا تعداد لبنانی شہید ہو چکے ہیں - ان اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ کے کئی اور اعلیٰ عہدیدار بھی شہید ہوچکے ہیں - حزب اللہ جماعت کے عبوری رہنما (نعیم قاسمی) نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے شہید ہو جانے کے بعد بھی حزب اللہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی - بلکہ ان میں مزید اضافہ ہی ہو گا -اگر اسرائیل نے لبنان پر زمینی کاررائی شروع کی تو ہم اس کیلیے تیار بیٹھے ہیں - حزب اللہ کے عبوری سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جیت ہماری ہوگی جس طرح 2006 میں ہوئی تھی =

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+