امریکہ اور یورپی حکام نے اب تک جنگ بندی کے جھوٹے وعدے کیے ، مسعود پزشکیان
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے صدر (مسعود پزشکیان) کا کہنا ہے کہ 'امریکہ اور یورپ کے حکام نے ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہ لینے کی صورت میں اسرائیل جنگ روک دے گا' - ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایک دن پہلے ایرانی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے صدر نے اسرائیلی جرائم کی بھر پور مذمت کی - ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد اسرائیل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کو نہیں مانتا -
سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ اور یورپی حکام ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کر رہے تھے کہ اگر ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ نہ لے تو اسرائیل جنگ روک دے گا -اجلاس میں تقریر کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ میں نے واضح کر دیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ہم حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے - جولائی کے مہینے میں ایران میں ہوۓ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کی ایران ، اسرائیل کو کئی مرتبہ دھمکی دے چکا ہے اور اسرائیل بھی بار بار کہتا رہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ردعمل ایران ضرور دے گا ـ اس حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے بھی بیان دیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جاۓ گا -
تبصرے