صیہونی فوج نے بنایا بیروت کی رہائشی عمارت کو نشانہ ، 105 افراد شہید
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج لبنان کے مختلف علاقوں پر لگاتار بمباری کر رہی ہے ـ بیروت شہر کی ایک رہائشی عمارت کو بھی صیہونی فوج نے فضائی حملے میں تباہ کر دیا ہے - لبنان کے وزیر صحت کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران (وادی بقاع اور عین الدلب) سمیت دوسرے کئی علاقوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے 105 لبنانی شہید ، جبکہ لاتعداد زخمی ہو گۓ ہیں -
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - دوسری طرف غزہ پر بھی صیہونی فوج کی بربریت کم نہیں ہو رہی ـ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 28 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج بڑے جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں سمیت لبنان کی سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ لبنان پر زمینی حملے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں - دوسری طرف امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ سے بچنا ہوگا -
تبصرے