پراسرار مادے سے (حسن نصراللٰہ) کو تلاش کر کے شہید کیا گیا

حسن نصراللہ

نیوز ٹوڈے :   حزب اللہ رہنما (حسن نصراللہ) کی شہادت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئیں -اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تلاش کیلیے پراسرار مادے کا استعمال کیا تھا - اسرائیل کو حزب اللہ ہیڈ کوارٹر سے حسن نصراللہ کو ڈھونڈنے اور پہچاننے میں صرف 2 منٹ لگے - میڈیا کو حزب اللہ جماعت کی جانب سے دی گئی حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے نئی تفصیلات کے مطابق یہ حملہ پارٹی سربراہ کو نشانہ بناے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک تھا -مختلف قسم کی کہانیاں اور منظر نامے بناۓ جا رہے تھے کہ اسرائیل نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا - اسرائیل حزب اللہ رہنما تک اتنی آسانی سے کیسے پہنچ گیا ـ اسرائیل کے ایک معاریف کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے حزب اللہ رہنما کے ساتھ ملاقات کی اور ملاقات کے دوران اس شخص نے حسن نصراللہ کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوۓ ان کے ہاتھ کے ساتھ کو ئی پراسرار مادہ چپکا دیا-

جس سے اسرائیل کو حزب اللہ رہنما کو ڈھونڈنے اور شہید کرنے میں صرف 2 منٹ لگے - اور چند منٹ بعد ہی اسرائیل نے بیروت کے علاقہ (ضاعیہ) میں حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا - 80 ٹن وزنی بموں کے حملے میں حسن نصراللہ اور پارٹی کے کئی رہنما شہید ہو گۓ -رپورٹ کے مطابق حزب اللہ رہنما ہیڈ کوارٹر کے ایک ایسے کمرے میں دم گھٹنے سے شہید ہوۓ جس میں ہوا داخل نہیں ہو رپی تھی اور اس میں بم دھماکے خارج ہونےو الی گیسیں بھر گئی تھیں ـ حسن نصراللہ کی میت ان کی وفات کے اگلے دن بعد ہفتے کے روز ملی ـ ان کے جسم پر کسی قسم کا کوئی زخم یا چوٹ کا نشان نہیں تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+