اسکالرشپ پروگرام: طلباء کس طرح درخواست دے سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، طلباء کے لیے درخواست کا طریقہ کار سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹیلنٹڈ سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 68 شعبوں میں سالانہ 30 ہزار طلباء کو سکالرشپ دیا جائے گا۔اسکالرشپ پروگرام کے تحت 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، 16 میڈیکل کالجز، 131 گریجویٹ کالجز کے طلباء کو وظائف دیے جائیں گے اور 4 سال میں 130 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اسکالرشپ پروگرام سے اگلے 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹیلنٹڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے، پروگرام سے مستحق اور ہونہار طلبا کی معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپ پروگرام سے ذہین طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی رکاوٹیں دور ہوں گی اور نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے ہوں گے۔طلباء سی ایم اسکالرشپس پروگرام (punjabhec.gov.pk) پر درخواست دے سکتے ہیں۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے