ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا 2 اکتوبر کو دورہ پاکستان شیڈول ہے: دفتر خارجہ
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشین وزیر اعظم 2 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ فریقین تجارت، توانائی، زراعت، حلال صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں سمیت پاکستان اور ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدے کی بنیاد پر مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، یہ دورہ پاکستان ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
تبصرے