ویرات کوہلی نے 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی

نیوز ٹوڈے :   بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے، جہاں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔

ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 27 رنز بنائے۔ انہوں نے 1000 رنز مکمل کر لیے، وہ ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سب سے کم اننگز میں مکمل کیا۔ کوہلی نے اپنی 594ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27000 رنز مکمل کیے جب کہ یہ انوکھا ریکارڈ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر سکے ہیں جن میں سری لنکا کے کمار سنگھارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 25 ہزار اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بھی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+