غیر ملکی ویزوں پر جانے والوں کے لیے اہم خبر
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان نے وزٹ ویزا والے مسافروں کے لیے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے لیے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو خط جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الگ الگ ایئر لائن ٹکٹوں کی صورت میں دو طرفہ ٹکٹ کے لیے پی این آر نمبر ایک ہونا ضروری ہے، دونوں اداروں کو ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ہدایات کو بنکاک، ملائیشیا اور دبئی جانے والے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کم پروفائل مسافروں کو ایئرپورٹ پر گائیڈ لائنز کے تحت چیک کیا جائے، ایک ہی ایئرلائن کے 2 طرفہ ٹکٹ دوسرے ممالک کو سلپ کرنے کے لیے نہیں خریدے جاتے، ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں سے ڈی پورٹیشن اخراجات کی وصولی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
تبصرے