ترکیہ صدر نے لبنان اور فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے طاقت کے استعمال کا مطالبہ کیا

رجب طیب اردوان

نیوز ٹوڈے :   ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ سے طاقت کے استعمال کا مطالبہ کیا ہے - ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد ترکیہ کے صدر نے کہا کہ 'اگر سیکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں جاری بربریت کو روکنے میں ناکام ہے تو 1950 کے قوانین کے مطابق منظور کی جانے والی قرار داد کے تحت جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے - ترک صدر نے کہا مسلم ملکوں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف پیش نہ کرنا بھی افسوسناک عمل ہے - مسلم ملکوں کو جنگ بندی کیلیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلیے معاشی ، سفارتی اور سیاسی اقدامات کرنے چاہیئں-

ترکیہ ، غزہ اور لبنان کی مزاحمتی جماعتوں کے خلاف کھولے گۓ اسرائیلی محاذ کی ہمیشہ سے مذمت کرتا آ رہا ہے ـ ترکیہ نے نہ صرف اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ کے بعد تمام سفارتی تعلقات ختم کردیے بلکہ عالمی عدالت انصاف میں ترکیہ نے فلسطینیوں کے مقدمے کا فریق بننے کی درخواست بھی دے رکھی ہے - اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اگر اقوام متحدہ کے رکن 5 ملک روس ، فرانس ، چین ، برطانیہ اور امریکہ کسی مسئلے پر متفق نہیں ہوتے اور آپسی اختلاف سے عالمی امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوتے ہیں تو جنرل اسسمبلی اس معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے - اقوام متحدہ کا واحد ادارہ سلامتی کونسل ہے جو کسی پر بھی پابندی لگانے یا طاقت کے استعمال کا کا حکم اور اسے قانونی طور پر استعمال کروانے کا اختیار رکھتا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+